قتل و غارت سے سوچ مسلط کرنےوالوں کے مقاصد کچھ اور ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے قتل و غارت سے اپنی رائے اور سوچ مسلط کرنے والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا انتخابات قریب ،اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ہے،پولیس و سکیورٹی عملے کو شہید ،لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، واضح ہوگیا شرپسند عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہتے۔

وزیر دفاع نے کہاریاست مخالف ایجنڈے اور تشدد پر ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی، کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دیاجائےگا۔