اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے انسانیت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ماحولیاتی تبدیلی،شعور کے بغیر محفوظ مستقبل ممکن نہیں۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس ”گرین جرنلزم“ سے خطاب کرتے ہوئے کہاعطا تارڑ نے کہاصحافی برادری نے ماحولیاتی تبدیلی پرآگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،مقصد کےلئے عملی اقدامات اور پلیٹ فارم قابل تحسین ہیں،ماحولیاتی شعور کو ثقافتی تبدیلی کے طور پر اپنانا ہوگا کیونکہ دنیا میں درجہ حرارت کی شدت، سیلاب، خشک سالی، موسموں کی غیر معمولی تبدیلیاں انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ سانس ،پھیپھڑوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،دنیا کو پیغام دینا ضروری ہر شہری ماحولیاتی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے،میڈیا ہاوسز ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ماحولیاتی آگاہی کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
دریں اثنا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے الیکٹرانک میڈیا کی مضبوطی و میڈیا ورکرز کے تحفظ کو قومی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا میڈیا انڈسٹری کو درپیش مالی مشکلات کے حل کےلئے حکومت ،تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،الیکٹرانک میڈیا قومی مفاد، عوامی آگاہی اور جمہوری عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں،پولیو، انسداد دہشتگردی، موسمیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل والٹ سمیت عوامی آگاہی مہمات چلانا حکومتی ذمہ داری ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، شعور کے بغیر محفوظ مستقبل ممکن نہیں، عطا تارڑ


















