اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ ، 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون2024 کے بعد گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہی، اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کا اضافہ ہوا، مئی2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66جبکہ مئی2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.5فیصد تھی،جولائی2025 تامئی2026 میں اوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی جبکہ اپریل2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 10.89فیصد ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.30 فیصد بڑھی، مئی2026 میں شہروں میں مہنگائی میں 0.68 فیصدکااضافہ ہوا،گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح11.48 فیصد رہی اور شہروں میں شرح 11.79فیصد رہی،دوسری جانب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سینڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا کر دیا گیا، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کے 11.8کلوگرام والے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق جون کےلئے ہوگا۔
مہنگائی2سال کی بلند ترین سطح پر، ایل پی جی بھی مزید مہنگی


















