فلموں کا بننا ضروری، سینما انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور (وقائع نگار) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا فلموں کا بننا بہت ضروری ہے، سینما انڈسٹری کی بحالی کےلئے اقدامات کر رہے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا فلموں کے ذریعے ملکی مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے، فلم دیکھنے کی بہت شوقین ہوں لیکن وقت بہت کم ملتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سینما انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ سکرین سے نکال کر سینما کی طرف لائیں گے،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا پاکستان کے ڈرامے پوری دنیا میں مقبول ہیں، ہمیں اچھے ڈراموں کی طرح اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، فلم سٹی کے اندر تمام سہولیات فراہم کریں گے، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلم انڈسٹری کو نئی سمت دی ہے، پنکی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان ہوگیا، اچھا ٹاپک تھا اس پر فلم بنتی تھی۔