لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے آذربائیجان میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم میں پاکستانی پویلین عالمی توجہ کا مرکز بنا رہا جہاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پویلین کا افتتاح کیا اور پنجاب کے فلیگ شپ منصوبوں کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی،اپنی چھت، اپنا گھراورستھرا پنجاب جیسے منصوبوں کو بین الاقوامی مندوبین اور عالمی رہنماوں نے بے حد سراہا،اپنی چھت، اپنا گھرسکیم کے تحت ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبے پاکستان کےلئے باعث فخر بن چکے ، مختلف ممالک ماڈلز میں دلچسپی لے رہے ہیں،پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے گندم کی پیداوار کے تمام اہداف حاصل کیے، گندم کی کاشت کے رقبے اور پیداوار دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا، کسانوں کو حکومتی نرخ سے بہتر قیمت ملی اور گندم کے شعبے میں 100 بلین روپے کی تجارت ہوئی،وزیر اطلاعات نے واضح کیا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام حکومت کی ترجیح ہے،”تحفہ چور گروپ’“ کے لیڈر نے ساری زندگی ایک روپیہ نہیں کمایا اور دوسروں کے پیسوں پر عیاشی کرتا رہا، وہ آج مریم نواز پر تنقید کر رہا ہے۔
ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عالمی فورم پر پنجاب کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشکش کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، پویلین کے افتتاح کے بعد خصوصی ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں ان مستحق خاندانوں کی کہانیاں شامل تھیں جنہوں نے“اپنی چھت، اپنا گھر”پروگرام کے تحت اپنے گھروں کا خواب پورا کیا،ویڈیو میں 2 کمروں پر مشتمل گھروں کی اہمیت اور کم آمدن والے خاندانوں کی خوشیوں کو اجاگر کیا گیا جس پر ہال میں موجود بین الاقوامی مندوبین، میڈیا نمائندگان اور شرکاءنے تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا،مریم نواز نے اپنے خطاب میں“مثالی گاو¿ں ”پروگرام کا بھی ذکر کیا جس کے تحت پنجاب میں 2000 سے زائد ماڈل ویلجز قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبے پاکستان کےلئے باعث فخر بن گئے،عظمیٰ بخاری



















