تہران:(مشرق نیوز)ایران نے امریکی صدر کی دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہاہے دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائےگی۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ایران نے گزشتہ جنگی صورتحال سے اہم فوجی تجربہ و معلومات حاصل کیں،دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو دنیا کو بہت سے نئے اور حیران کن حالات دیکھنے کو ملیں گے،ایران پہلے سے زیادہ تیار اور کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا سخت جواب دے سکتا ہے۔
پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا ایران پردوبارہ حملہ ہوا توجنگ خطے سے باہر تک پھیل جائےگی، تباہ کن ضربیں ایسی جگہوں پر لگیں گی جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے،جنگجو ہیں، اپنی طاقت سوشل میڈیا پر صرف کھوکھلے بیانات نہیں بلکہ میدان جنگ میں دکھائیں گے۔
چین میں ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ایران امریکہ تعلقات پیچیدہ معاملہ پھربھی چین نے اسلام آباد کے ثالثی عمل میں اہم کرداراداکیا،موجودہ ثالثی عمل ایران، پاکستان، چین کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ایران 2 عالمی دہشتگرد افواج کیخلاف تاریخی مزاحمت کر رہا ہے،ایرانی قیادت کو اتحاد، معاشی مشکلات کے حل اور قومی استحکام پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،ایرانی اپنی سرزمین کے دفاع کےلئے آخری سانس تک لڑیں گے اور دنیا میں دہشت گردی پھیلانے والے شرانگیز ممالک کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔
دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائےگی،ایران کی جوابی دھمکی



















