چند دن اہم،ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنا پڑ سکتا ہے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے چند دن اہم،ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنا پڑ سکتا ہے ،پیر کے روز حملے کا فیصلہ کرنے سے محض ایک گھنٹے کی دوری پر تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ایرانی قیادت معاہدہ کرنے کےلئے بے چین اور مسلسل رابطے کر رہی ،ایک اور بڑی ضرب لگانی پڑ سکتی ہے،معاملے پر ابھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جلد ہی معلوم ہو جائے گا،امریکی صدر نے کہاآئندہ 3سے 3 روز یعنی جمعہ ،ہفتہ یا پھر اگلے ہفتے کے آغاز تک سب واضح ہوگا،وقت بہت کم ہے لیکن امریکہ جلد فیصلہ کرے گا،چین نے ایران کو کسی بھی قسم کے ہتھیار اور فوجی امداد نہ کرنے کا وعدہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں زیر تعمیر تاریخی بال روم کا بھی دورہ کیا اور میڈیا کو تعمیراتی کام دکھاتے ہوئے کہا منصوبے پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ استعمال نہیں ہو رہا بلکہ تمام اخراجات وہ خود برداشت کر رہے ہیں، عمارت امریکہ کےلئے میری طرف سے تحفہ ہے،واشنگٹن ڈی سی میں تعمیر ہونےوالی اب تک کی خوبصورت ترین عمارتوں میں سے ایک ہوگی،کیوبا کی حکومت کےساتھ بھی معاہدہ طے پا سکتا ہے،کیوبا پکار رہا ہے،مدد کریں گے۔