تہران:(مشرق نیوز)ایرانی فوج نے کہا ہے آبنائے ہرمز کی صورتحال کبھی ماضی جیسی نہیں ہوگی ،دشمن کے پاس واحد راستہ ہے ایرانی قوم کا احترام ،جائز حقوق کو تسلیم کرے۔
ترجمان ایرانی فوج اکرمینیا ن نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلح افواج کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ،موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوگی،دشمن سن لے! ایران کا محاصرہ نہ ہی شکست دی جا سکتی ہے،احمق دشمن اسرائیلیوں کے جال میں پھنس کر ایک اور جارحیت کی حماقت کرتا ہے تو ایران نئے محاذ کھولتے ہوئے نئے طریقوں ،جدید وسائل کےساتھ جواب دے گا۔
پاسداران انقلاب نے اعلان کیا بحری ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام فائبر آپٹک کیبلز ایران کی نگرانی، اجازت نامے اور ٹول فیس کے دائرہ اختیار میں ہوں گی۔
پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن ابراہیم رضائی نے کہا امریکیوں کو سفارتکاری وایرانی شرائط کےسامنے ہتھیار ڈالنے یا میزائلوں کی طاقت کے آگے جھکناہوگا، کسی بھی نئی جارحیت کاجواب سخت ،ٹرمپ کو مزید شرمندہ کریں گے،تمام ممکنہ حالات کےلئے تیارہیں۔
، دوسری جانب جی سیون ممالک نے عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاآبنائے ہرمزکو دوبارہ کھولنا ناگزیر ،عالمی کرنٹ اکاونٹ کے عدم توازن سے نمٹناضروری ہے۔
وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا توانائی منڈیوں کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، تمام ممالک من مانی برآمدی پابندیوں سے گریز کریں،جی سیون ممالک میں کینیڈا، فرانس، جرمنی،اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔
دشمن نے ایک اور جارحیت کی تونئے محاذ کھول دیںگے،ایران



















