لاہور (مشرق نیوز) لاہور میں 2 سوشل میڈیا انفلوئنسرز لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ان دونوں لڑکیوں کو برانڈ کی پروموشن ویڈیوز بنوانے کیلئے سٹوڈیو بلایا تھا۔
دونوں لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان سے زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق فلیٹ کے مالک سمیت 3 نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
لاہور میں 2 سوشل میڈیا انفلوئنسرز لڑکیوں سے مبینہ زیادتی



















