لاہور (مشرق نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔اسکے علاوہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی نافذ کر دی گئی اور سرکاری میٹنگز آن لائن پلیٹ فارمز پر منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ سرکاری افسران کے پروٹوکول اور سکیورٹی گاڑیوں کو محدود کر دیا گیا، سرکاری سطح پر عشائیوں پر پابندی جبکہ غیر ملکی وفود کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کام کے اوقات کار ہفتے میں 4 دن تک محدود کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب تاجر کا کہنا ہے کہ شہری صبح صبح شاپنگ کیلئے نہیں آتے، کاروباری حالات پہلے ہی خراب ہیں ایسی پابندی نہ لگائی جائے۔
لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ مارکیٹس جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، تاجر برادری کو حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے قائل کر لیں گے۔
پنجاب ، کفایت شعاری اقدامات ، مالز رات 8 ، ریسٹورنٹس 10 بجے بند ہونگے



















