آبنائے ہرمز میں خلل کی وجہ غیر قانونی حملے ہیں، چین


بیجنگ :(مشرق نیوز)چین نے غیر قانونی حملوں کوآبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ قرار دیدیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پرامریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں، جنگ کے خاتمے سے عالمی شپنگ کھلنے کےساتھ محفوظ ہوسکتی ہے،عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کیلئے دنیاکو ملکر کام کرنا ہوگا۔