کیلیفورنیا (مشرق نیوز) مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم کی ٹی وی سیریز کی نئی کاسٹ کیساتھ ٹریلر جاری کردیا گیا جبکہ فلم کی ریلیز سے متعلق بھی اعلان کردیا گیا ۔ وارنر برادرز ڈسکوری نے مشہور کتابی سیریز ”جے کے رولنگ“ کی تخلیق پر مبنی نئی ہیری پوٹر سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا۔
ایچ بی او کی ہیری پوٹر ٹی وی سیریز ریبوٹ کرسمس 2026 پر ریلیز کی جائیگی جس میں فلم سیریز کے اصل ’گولڈن ٹرایو‘ یعنی ہیری پوٹر، ہرمیون گرینجر، اور رون ویسلی کی جگہ نئے اداکار لئے گئے ہیں۔ اس سیریز کا عنوان ”ہیری پوٹر اینڈ دی فلوسفر سٹون“ رکھا گیا ہے، جو امریکہ سے باہر پہلی فلم کے نام سے مطابقت رکھتا ہے۔ اعلان ”ایچ بی او میکس یوکے“ لانچ ایونٹ کے دوران کیا گیا۔
ٹریلر میں جادوئی دنیا کے اہم کرداروں کی جھلک دکھائی گئی، جن میں ہیری پوٹر کے ساتھ آنٹی پیٹونیا، رون ویزلی، ڈریکو مالفوئے، سیورس اسنیپ، اولیوانڈر، پروفیسر میکگونگل اور روبیئس ہیگرڈ شامل ہیں۔ ٹریلر س موڑ پر آتا ہے جب اسے ہوگ وارٹس سکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزرڈری میں داخلے کا خط ملتا ہے۔
کہانی کے مطابق ہیری پوٹر بظاہر کوئی خاص بچہ نہیں لیکن اپنی 11ویں سالگرہ پر اسے ایک خط ملتا ہے جو اسے ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے، دوستی، جادو اور مہمات کی دنیا۔ مگر اس نئی زندگی کے ساتھ ایک خطرناک دشمن کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اس سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار سکاٹش اداکار ڈومینک میک لاوگلن ادا کریں گے، جنہوں نے ہیری کی مخصوص یونیفارم اور گردن پر نشان کے ساتھ پہلی نظر میں ہی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ۔
دیگر کاسٹ میں الیسٹیر اسٹاوٹ (رون)، اریبیلا اسٹینٹن (ہرماینی)، جان لتھگو (ڈمبلڈور)، جینیٹ میک ٹیئر (میکگونگل)، پاپا ایسییدو (اسنیپ) اور نک فراسٹ (ہیگرڈ) شامل ہیں۔
یہ نئی سیریز ہیری پوٹر کی کہانی کو ایک بار پھر پیش کرے گی، تاہم ابتدائی ردعمل میں کچھ ناقدین نے اسے فلمی سیریز کے مقابلے میں کم متاثر کن قرار دیا ۔
مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم کا ٹی وی سیریز کی نئی کاسٹ کیساتھ ٹریلر



















