نیپال کو شکست،ویسٹ انڈیز کی بھی اگلے مرحلے میں رسائی،امریکہ کی دوسری فتح

ممبئی،چنئی :(مشرق نیوز) ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دےکر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،نیپال کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے،جیسن ہولڈر نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،134 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

ایک اور میچ میں امریکہ نے نمیبیا کو 31 رنز سے ہرادیا،چنئی میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے،موناک پٹیل 52 ،سنجے کرشنامورتھی ناقابل شکست 68 رنز بناکر نمایاں رہے،ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز تک محدود رہی۔