کولمبو:(مشرق نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کی شاندار اننگز،تیز ترین ففٹی بناکرپاک بھارت مقابلوں کی تاریخ بدل دی۔
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 27 گیندوں پر نصف سنچری جڑی جو پاک بھارت میچوں میں تاریخ کی تیز ترین ففٹی ہے۔
ایشان کشن کی برق رفتار بیٹنگ کے باعث بھارت نے ابتدائی نقصان کے بعد تیزی سے کم بیک کیا،وکٹ کیپر بیٹر نے44 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی ،10 چوکے اور 3 چھکے لگائے،سٹرائیک ریٹ 192.5 رہا،تیز ترین ففٹی بناکرافتخار احمد، مصباح الحق، ویرات کوہلی ،گوتم گھمبیر کا ریکارڈ توڑا۔
تیزترین ففٹی، ایشان کشن نے پاک بھارت مقابلوں کی تاریخ بدل دی



















