کولمبو :(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ پید ا ہوگیا،گروپ اے کا اہم میچ 15 فروری اتوار کو کولمبو میں شیڈول ہے،متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق میچ کے دن بارش ،گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ، شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے،میچ بارش کی نذر ہوگیا تو دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا،ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو،شائقین نے دعائیں شروع کردیں۔
کولمبو میں ممکنہ بارش،پاک بھارت میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا



















