اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کر نے کا اعلان مسترد، فلسطینیوں کی بیدخلی ناقابل قبول ہے: پاکستان

نیویارک (بیورو رپورٹ) پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی کسی بھی بے دخلی کی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیدیا،صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا،پاکستانی نائب مندوب نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیااسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرکے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے،پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، عثمان جدون نے عالمی برداری سے مطالبہ کیافلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کرایا جائے،صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کررہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارنہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صومایہ کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔