صدر مملکت نے انڈونیشن ہم منصب کونشان پاکستان سے نواز دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدرزرداری نے انڈونیشن ہم منصب ابوووسوبیانتو کو نشان پاکستان سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران ابوووسوبیانتو کو نشان پاکستان سے نوازا گیا، تقریب میں وزیراعظم، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی و اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

قبل ازیں دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات ہوئی ،تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال ،مشترکہ اقدار ،دیرینہ خیرسگالی ،امن، استحکام ،خوشحالی کےلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آصف زرداری نے سوماترا کے سیلاب ،لینڈسلائیڈنگ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا،دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی ،برداشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ ، مستقبل کی شراکت داری کو جامع ترقی کے اصولوں پر استوار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ۔