آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دےدی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دےدی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت ہو گی،40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

حکام نے کہاانفرادی یا کمرشل استعمال کیلئے 3 سال پرانی گاڑیاں منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی، مالی سال 2027 کے بعد 7 سال تک پرانی گاڑی بھی درآمد کرانے کی اجازت ہو گی، مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی،مالی سال 2027 کے بعد درآمدی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم اور نارمل ڈیوٹی رہے گی۔