سند،کوائف درستگی فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا:لاہور بورڈ

لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی ڈپلیکیٹ سند اور کوائف کی درستگی کےلئے فیسوں میں مزید اضافے کا معاملہ ، ترجمان لاہور بورڈ کی فیسوں کے اضافے کے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

اطلاعات کے مطابق ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کی اسناد ڈپلیکیٹ سند اور کوائف کی درستگی کےلئےفیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا امیدواروں سے 522ویں بورڈ میٹنگ کے مطابق ہی فیسوں کی وصولی کی جاتی ہیں جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ڈپلیکیٹ رزلٹ کارڈ کی فیس 2ہزار روپے مقرر ہے، میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے ڈپلیکیٹ رزلٹ کارڈ کی فیس 5 ہزار روپے کبھی بھی وصول نہیں کی گئی۔