اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ایس سی او کانفرنس کو خراب کرنے کی پلاننگ ہے ،ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں کابندوبست کریں گے۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا26 اگست کو بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ نارمل نہیں، سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،معلوم ہے بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، واقعہ میں2،3گروپ ملوث ہیں، بہت سے لوگوں کو تکلیف ہے ایس سی او نہ ہو، ایس سی او کی میزبانی کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہاپارلیمنٹ سپریم ہے،کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، بلوچستان میںکوئی آپریشن نہیں ہو رہا جو ریاست کو نہیں مانتے اور بندوق اٹھاتے ہیں وہ دہشتگرد ہیں ،بندوبست کریں گے، ریاست پاکستان کو ماننے والوں کو سر پر بٹھائیں گے ،معاملات حل کرنے کی کوشش کریں گے،کوشش ہوگی تمام پولیٹیکل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔
دہشتگردی واقعات ایس سی او کانفرنس کو خراب کرنے کی پلاننگ ہے،وزیر داخلہ
















