ایئر ایمبولینس سروس کادائرہ کار وسیع کرنے کااعلان، انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں،مریم نواز

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا ہے پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائےگی۔

ایئر ایمبولینس سروس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت ہوا،وزیراعلیٰ کوایئر ایمبولینس سروس پربریفنگ دی گئی، ،مریم نواز نے کہا دوردراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی، انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں، تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے، ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیا ہو گی، ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کےلئے فراہم کیا جائے گا ۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفدنے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے بھرکے سکولوں میں انٹر نیٹ فراہم کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر پنجاب میں ہیلتھ، ہاوسنگ و دیگر سیکٹرز میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، انٹرنیشنل مقابلوں کےلئے ویڈیو گیمنگ سنٹرز کے قیام کےلئے اشتراک عمل پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

، وفدنے لاہور میں انٹرٹینمنٹ ایرینا، باکسنگ اور فٹ بال اکیڈمی قائم کرنے کی پیشکش کی، مریم نواز نے سپورٹس منسٹر کو اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ وفد سے اشراک کار کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کی پنجاب میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کے اجراءکےلئے اشتراک کار میں دلچسپی کا اظہار کیا، لینڈ ریکارڈ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیر اعلیٰ نے کہا سکولوں میں اساتذہ کو اسباق کی تیاری اور حاضری کےلئے جدید ترین کمپیوٹر ٹیب فراہم کیے جائیں گے،سکولوں اور تعلیم اداروں کو دور حاضرکی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لارہے ہیں ۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نوازنے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظور ی دیدی، معروف بصری آرٹسٹ، مصنف اور معلم پروفیسر ایس ایم منصور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہیں، حکومت پنجاب 3سال تک پروفیسر ایس ایم منصور کو علاج کےلئے سالانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کی امداد مہیا کرے گی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور، ہالینڈ اور پنجاب کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

، ہینی ڈی وریس نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی، ملاقات میں تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کا امکانات کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی، وزیر اعلیٰ نے کہا پنجاب کے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو ترقی دینے اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے میں نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

ادھر پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مفت وائی فائی سروسز کا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے لاہور کے 50 مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا ہے لاہور کے 50مقامات پر فری وائی فائی سروسز کا آغاز ہوگیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی پوسٹ میں لکھا لاہور کے 50مقامات پر مفت وائی فائی (انٹرنیٹ) کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی کام کیا جارہا ہے،مریم نوازنے مزید لکھا ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا۔