ریاض،اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی،بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے تمام شہریوں تک صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی،رواں سال صحت کے عالمی دن کا موضوع ”میری صحت، میرا حق“ہے۔
عالمی یوم صحت پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاتمام شہریوں تک صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ن لیگ کے منشور میں صحت کی سہولیات سب تک پہنچانے کے وعدے کے مطابق توجہ پرائمری، سیکنڈری ،ٹرشری ہیلتھ کیئر، طبی نگہداشت ،تعلیم و گورننس بہتر بنانے پر رہے گی۔
شہبازشریف نے کہاعام آدمی تک صحت کی سہولیات کی رسائی کےلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،موبائل ہیلتھ کلینک شروع کرنے، حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مزید متحرک ،ذہنی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کےلئے صوبائی حکومتوں کی مدد ،حوصلہ افزائی کریں گے، ہر صوبے میں میڈیکل ،آپریشنلائزیشن، کینسر کیئر ہسپتال اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی سہولیات کا قیام ترجیح ہے،صحت کے شعبے کو ہر سطح پر بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف مکہ مکرمہ پہنچ گئے،مکہ مکرمہ کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے استقبال کیا۔
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
پاکستان ،عمان میں پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے
خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمے داری ہے،اعظم نذیر تارڑ
ایران حوثیوں کی حمایت ختم، جوہری پروگرام کے پرامن مقاصد کو یقینی بنائے،قطر،جرمنی
بلاول بھٹو گورنر راج، ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی
















