بشریٰ کا اڈیالہ منتقلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد:( بیورورپورٹ) توشہ خانہ ،عدت نکاح کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ نے اڈیالہ منتقلی کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بشریٰ نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردینے کی استدعا کردی۔

سابق خاتون اول نے موقف اختیار کیاکسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں،تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کےساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے، 31جنوری کو صبح10بجے سے لےکر رات 9بجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کرانے کے بعد سب جیل منتقل کیا گیا، پوچھنے پر بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دےدیا۔