تھانے سے ٹاﺅٹوں کا داخلہ بند کر دیا ، ایس ایچ او تھانہ کندیاں

کندیاں: (نامہ نگار) علاقہ کو منشیات اور ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں انشاء اللہ مجرم جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ کندیاں کے نئے ایس ایچ او عبدالسلام خان نے کندیاں چشمہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو پریس کلب میں مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صدر کندیاں چشمہ پریس ملک صابر فاروق جوڑا ، جنرل سیکرٹری ارشد محمود ارشی ، صدر الیکٹرانک میڈیا کلب مظہر خان ، جنرل سیکرٹری میاں احمد حسن و دیگر عہدیداران و ممبران نے کندیاں چشمہ پریس کلب آمد پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں عبدالسلام کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او عبدالسلام خان نے کہا تھانے میں ٹاو¿ٹوں کا داخلہ بند کر دیا ،اگر کوئی بھی ٹاو¿ٹ تھانے کی حدود میں نظر آیا تو ایف آئی آر درج کر دی جائے گی،منشیات فروش ، چور ڈکیت اپنا بستر بوریا گول کر کے علاقہ چھوڑ دیں یا پھر جرائم سے توبہ کر لیں ورنہ وہ حشر کیا جائے گا جو سوچا بھی نہیں ہو گا ،تھانے میں کسی بھی شریف شہری کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں بلکہ آنے والے ہر سائل کی ہر ممکن داد رسی کی جائے گی۔

صدر پریس کلب ملک صابر فاروق جوڑا ، جنرل سیکرٹری ارشد محمود ارشی اور سینئر صحافی عطا شاہین نے بھی خطاب کیا اور ایس ایچ او کو علاقے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔