ننکانہ صاحب:( نصر اقبال)ضلع ننکانہ میں کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ، ذخیرہ کیے گئے 1000 سے زائد تھیلے برآمد، گوداموں کو سیل کر دیا گیا
ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ زوہیب شفیع نے مجموعی طور پر 12 سے زائد کھاد ڈیلرز کے گوداموں اور دوکانوں کی انسپکشن کی ، دوران چیکنگ سندھو کھاد ڈیلر سے 400 ، ماسٹر کھاد ڈیلر کے دو مختلف گوداموں سے 300 اور مہر کھاد ڈیلر کے گودام سے 300 تھیلے برآمد کیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر چودھری ارشد نے کہا دوران چیکنگ شاہ کوٹ میں مجموعی طور پر چار گوداموں کو سیل کیا گیا ہے جن سے 1000 سے زائد کھاد کے تھیلے سرکاری تحویل میں لیے گئے،سرکاری تحویل میں لی جانے والی کھاد کسانوں میں تقسیم کی جائے گی اور کھاد کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ضلع ننکانہ میں کھاد کے 13 سیل پوائنٹس پر کھاد کی منصفانہ تقسیم کا عمل بلا تاخیر جاری ہے۔
ننکانہ صاحب:کھاد ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن،ہزار سے زائد تھیلے برآمد
















