اوکاڑہ( شیخ گلفام علی)ضلع کی تاریخ میں پہلی بار آل پارٹیز اینڈ یونینز کانفرنس کا انعقاد، شہر کی سیاسی، سماجی،مذہبی،کاروباری،وکلائ،اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی 62تنظیموں کے رہنماوں کی شرکت، اوکاڑہ امن کونسل کے نام پر مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا۔
سب سے پہلے اوکاڑہ کے عنوان سے آل پارٹیز اینڈ یونینز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہر کی سیاسی، سماجی،مذہبی،کاروباری،وکلاءاور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی 62تنظیموں کے رہنماﺅں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ترسیاسی اور مذہبی گروپ بندی سے بالاترہوکر اوکاڑہ شہر کے اجتماعی مفاد میں کام کرنے کا عزم کیا گیا۔
اعلامیہ میں شہر کے اجتماعی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے’اوکاڑہ امن کونسل‘کے نام پر مشترکہ پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا۔ سٹی پریس کلب اوکاڑہ(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام پروقار آل پارٹیز اینڈ یونینز کانفرنس کی صدارت بزرگ رہنما ظفر قمر لکھوی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل نے ادا کیے۔
کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ایم پی اے چودھری منیب الحق، رہنما چودھری فیاض ظفر، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر و سابق ایم این اے چودھری سجاد الحسن، ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر جہاں زیب چودھری، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹربابر رشید،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ میاں طلعت محمود، جنرل سیکرٹری جنیداقبال کچھی،،رہنما جمعیت علمائاسلام سید احسان الحق گیلانی، حاجی احسان الحق،جنرل سیکرٹری جمعیت علمائپاکستان حبیب اللہ چوراہی،صدر انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ شیخ ریاض انور، جنرل سیکرٹری وحید بھلر، مرکزی صدر کسان بورڈ چودھری شوکت چڈھر، ممبر امن کمٹی سید کوثر رضوی،ضلعی صدر منیارٹی یونس اقبال، صدر غلہ منڈی چودھری حبیب الحق،صدر مرکزی مسلم لیگ قاری حفیظ بلوچ، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک مرزا خالد محمود، ضلعی صدر ایم کیوایم فیاض انصاری، رہنما ٹی ایل پی ثاقب، صدر سٹی پریس کلب مہر ساجد علی، چوہدری ندیم عباس ،چوہدری مقصور جٹ،ملک طاہر حسین،اقبال رحمانی ، چوہدری شکیل ،شفقت رسول سندھو، عبد الجبار جٹ ، حاجی یونس ، سلمان اظہر شیخ ، رانا ابراہیم ، قاری سعید عثمانی ، شیخ احتشام مصطفائی ،راﺅ فضل ، شیخ عابدعلی ، رائے امداد علی کھرل عبدالغفار مغل ،راﺅ اکرام ربانی ، اجمل شاہ سمیت 62تنظیموں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز اینڈ یونینز کانفرنس ایک تاریخ رقم کرے گی،جسے اوکاڑہ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اوکاڑہ امن کونسل کے نام پر مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کا اعلان
















