ساہیوال (بےور ورپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ساہیوال بائی پاس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے علی الصبح دورہ، کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار، 30نومبر تک منصوبے کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے، کمشنر کی ہدایت۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کے ہزاروں مسافروں کو فیصل آباد اور اسلام آباد کے سفر میں آسانی ہوگی اور ہیوی ٹریفک کی دن کے اوقات میں شہر سے گزرنے کی پابندی کے باعث سامان کی ترسیل میں تاخیر کی شکایات بھی دورہونگی۔ کمشنر شعیب اقبال سید کا اظہار خیال۔ یہ منصوبہ تقریباً2ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا جا رہا ہے جس کا پہلا فیز 9.77کلومیٹر سرور چوک تا ہڑپہ روڈ سڑک کی تعمیر سال2020 میں مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے فیز پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں 4کلومیٹر سڑک اور ریلوے لائن پراوورہیڈ برج کی تعمیر شامل ہے۔ اب تک دوسرے فیز کا 75فی صد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 25فی صد ٹارگٹ سے2ماہ قبل مکمل کر لیا جائیگا۔ دوسری طرف سپ پروگرام کے تحت فتح شیر روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور اس اہم سڑک کی بائیں سائیڈ (ہائی سٹریٹ سے گرلز کالج تک) پر اسفالٹ اسی ہفتے کر دی جائیگی۔ واضح رہے کہ دائیں سائیڈ پر اسفالٹ پہلے ہی کی جا چکی ہے اور وہ سائیڈ ٹریفک کیلئے اوپن ہے۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں پسپ پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہائی سٹریٹ پر اسفالٹ مکمل ہونے کے بعد سڑک کے چاروں چوراہوں (صدربازار چوک، ٹینکی چوک،تحصیل چوک اور مشن چوک) کی ری ماڈلنگ کا کام بھی ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات دور ہو سکیں۔ دوسری طرف حبیب ٹا¶ن کے مکینوں کا کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید سے اظہار تشکر، سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر اہلیان ساہیوال کی طرف سے ’معمار ساہیوال‘ کا خطاب دیدیا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب حبیب ٹا¶ن میں منعقدہوئی جس میں علاقہ مکینوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کمشنر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اورمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کئی سال سے زیر التواءحبیب ٹا¶ن اور کوٹ خادم علی شاہ کے سیوریج مسئلہ حل کرنے میں کامیابی عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کوٹ خادم علی شاہ کے سیوریج مسائل مستقل حل کرنے کیلئے پسپ پروگرام کے تحت بڑی سیوریج لائنیں ڈلوانے کا بھی اعلان کیا۔
ساہیوال بائی پاس کی بروقت تعمیر سے ہزاروں مسافروں کو سفر میں آسانی ہوگی :کمشنر
















