ظفروال شہر اور گردونواح میں کیمیکل ملے دودھ ، دہی کی فروخت عام

ظفروال(طارق اسحاق)شہر اور گردو نواح میں کیمیکل ملے دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں کی چاندی روزانہ کے حساب سے بینک بیلنس میں اضافہ کیلئے دن رات کوشاں ، شہر اور گردونواح میں دودھ 200روپے لیٹر اور دہی 250روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے وہ بھی کیمیکل سے تیار شدہ ہے۔

بوڑھے ، بچے اور جوان پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں اس اہم مدعہ پر سوشل میڈیا کے ذریعے تحصیل انتظامیہ کو جگانے کی کوشش کی گئی ہے مگر تحصیل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے تحصیل انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی والے کاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو چکی ہیں جو اپنے دفتروں میں بیٹھ کر ہی اپنے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں۔