اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے حکومتی اقدامات سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے حقوق کا تحفظ بھی ریاستی ذمہ داری ہے،حکومت ، ذرائع ابلاغ کے موثر و مربوط رابطے سے عوام حکومتی پالیسیوں ،اقدامات سے باخبر رہ سکتے ہیں، امید ہے ذرائع ابلاغ غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفد نے وزیراعظم کو اشتہارات کے ضمن میں حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے وفد کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا یقین دلایا اور وزارت اطلاعات و نشریات کو مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کردی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہےں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی ،عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہےں،وزیراعظم نے وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت معاشی استحکام کی حکمت عملی کی اہمیت کی میڈیا کے ذریعے آگاہی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاڈالر کی قدر میں حالیہ کمی، سمگلنگ کی روک تھام، بجلی چوری کے تدارک و دیگر اقدامات سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
دریں اثنانگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے استاد نثار احمد نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے اپنے استاد کا گرم جوشی سے استقبال کیا،انوار الحق کاکڑ نے کہامعاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے،نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری تب ہی آ سکے گی جب تجربہ کار اساتذہ سرپرستی کریں گے،منظم قوم ہی اپنی اور دنیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
پاکستان ،عمان میں پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے
خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمے داری ہے،اعظم نذیر تارڑ
ایران حوثیوں کی حمایت ختم، جوہری پروگرام کے پرامن مقاصد کو یقینی بنائے،قطر،جرمنی
بلاول بھٹو گورنر راج، ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی
ٹرمپ کو سبکی،کم جونگ ان کا فون کالز ،خط کا جواب دینے سے انکار
اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ ،مشاورتی عمل موثر بنانے پر اتفاق
















