پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

لاہور(خبر نگار،کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی،اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

جے آئی ٹی میں آئی بی و حساس اداروں کے افسر بھی شامل ہیں،تحقیقاتی ٹیم تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونیوالے مقدمات کی تفتیش کرے گی۔

جے آئی ٹی تمام مقدمات کی تفتیش کرکے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔