نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ گنگولی کا پیر کی شب کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منگل کی صبح سامنے آئے۔ تاہم ٹیسٹ کے نتائج آنے سے قبل ہی سابق بھارتی کپتان کو کولکتہ کے اسپتال آرے منتقل کر دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث مسلسل سفر کر رہی ہیں اور انہوں نے ویکسینیشن مکمل کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل جنوری 2021 میں سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔
#Indian Cricket Board president Sourav Ganguly has contracted the coronavirus
















