ایک اور سنگ میل عبور،پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی :(بیورورپورٹ) دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور،پاک فوج نے فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 میزائل جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ،سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی اور موثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،فتح 3 میزائل راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں ،اہداف کو نشانہ بنانے کی رسائی میں نمایاں اضافہ کرےگا،ملکی روایتی دفاعی صلاحیت ،حکمت عملی مزید مضبوط ہوگی۔

کامیاب تجربہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسروں، سائنسدانوں ،انجینئرز نے دیکھا،صدر ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل ،مسلح افواج کے سربراہوں نے فتح 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی محنت کو سراہا۔