اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم کی ہدایت پر تھر کوئلے کی کان کنی کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے پر عملی کام شروع کر دیا گیا،سالانہ 25 سے 30 ملین ڈالر زرمبادلہ بچت متوقع ہے۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی زیر صدارت تھر بلاک ون ،بلاک ٹو کو بجلی کے قومی نظام سے منسلک کرنے کے منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں دونوں بلاکس کی کان کنی کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کا ٹھیکہ دےدیا گیا ،ٹھیکیدار نے سائٹ پر کام بھی شروع کردیا ،منصوبہ اپریل 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے،اصل شیڈول سے 8 سے 9 ماہ پہلے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کان کنی میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ڈیزل کی درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر پر دباو کم ، مقامی کوئلے سے سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی،تھر کے قومی وسائل کو صارفین کےلئے سستی بجلی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
تھر کوئلے کی کان کنی کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کے منصوبے پر عملی کام شروع
















