فضل الرحمن کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات کی نشاندہی،نوٹس چسپاں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یو آئی فضل الرحمن کی اسلام آباد رہائش گاہ پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے غیرقانونی تعمیرات ،تجاوزات کی نشان دہی کرتے ہوئے نوٹس چسپاں کردیا۔

سی ڈی اے نے گھر میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت اور خلاف ورزیاں ختم کرنے کےلئے 15روز کی مہلت دےدی،نوٹس میں سی ڈی اے نے واضح کیا مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر عمارت سیل یا غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی کارروائی ہوگی۔

ادھر فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد محمود نے کہا پشاور میں کور کمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشان دہی کی تو انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، قوم ،کارکن حالات سے باخبر اور بیدار رہیں۔