اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری دےدی، نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا،کمیٹی اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دینے کا عمل ابھی باقی ہے،مجوزہ کمیٹی 30 ممبران پر مشتمل ہوگی، قومی اسمبلی 20 ،سینٹ سے 10 اراکین شامل ہوں گے، نشستوں کی تقسیم ایوان میں جماعتوں کی عددی تناسب کے تحت ہو گی۔
طارق فضل چودھری نے کہاکمیٹی کی تشکیل کا مقصد انتخابی نظام میں بہتری، شفافیت ، اصلاحات کےلئے پارلیمانی سطح پر مشاورت ،اتفاق رائے کو فروغ دینا ہے،کوشش ہوگی انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی مثبت، تعمیری ،قابل عمل تجاویز کو مناسب اہمیت دی جائے تاکہ ایسا انتخابی نظام تشکیل دیا جا سکے جو شفافیت، اعتماد ، جمہوری اقدار کو مزید مضبوط بنائے۔
وفاقی وزیر نے کہا انتخابی اصلاحات کسی ایک جماعت نہیں ،جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کا مشترکہ قومی معاملہ ہیں، مقصد کے حصول کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت ، قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔
قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری دےدی،طارق فضل چودھری


















