سیاست اپنی اپنی،فضل الرحمن کےساتھ پارلیمنٹ میں متحد ہیں،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے فضل الرحمن کےساتھ اتحاد چاہ رہے تھے ہمارے ساتھ نہیں آئے، مولانا اور ہماری اپنی اپنی جماعت ،فضل الرحمن کی اپنی اور ہماری اپنی سیاست، عوامی مسائل پر پارلیمنٹ کے اندر متحد ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاسہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ رہیں گے،فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی اراکین وزیراعلیٰ کے عہدے کےلئے کوئی اجلاس نہ بلائیں، معاملے پر کوئی ایجنڈا یا کسی بحث و مباحثے میں حصہ لینے سے گریز کریں۔