اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے مذاکرات کی گنجائش ہمیشہ رہتی ،خیبر پختونخوا میں گورنر راج 6ماہ کےلئے نافذ کیا گیا ،2ماہ بعد بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاصوبے میں وفاقی اقدامات کےخلاف بدامنی، احتجاج یا جلسے جلوسوں کے آثار دکھائی نہیں دئیے ،ردعمل زیادہ تر قانونی اور آئینی بحث تک محدود ہے،سیاست میں بات چیت کے دروازے کبھی مکمل طور پر بند نہیں ہوتے ،گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے،حکومت نے مذاکرات کو پورا وقت دیا لیکن بالآخر دستیاب گنجائش ختم ہوگئی۔
وزیر دفاع نے کہاحکومت کےساتھ مذاکرات کرنے والے افراد وزیر اعلیٰ سے ہدایات لیتے تھے جبکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی افغانستان میں بیٹھے شخص سے ہدایات لیتے ر ہے،محمود اچکزئی سے دیرینہ روابط،سیاسی اختلافات کے باوجود تعلقات ختم نہیں کیے جاتے۔
مذاکرات کی گنجائش ہمیشہ رہتی ،گورنر راج کا 2ماہ بعد جائزہ لیا جا سکتاہے،خواجہ آصف



















