بیرسٹر گوہر ،محسن داوڑ نے کے پی میں گورنر راج کو پشا ور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پشاور:(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور محسن داوڑ نے کے پی میں گورنر راج ،ایمرجنسی کانفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواستوں میں کہا گیا صدارتی اعلان بدنیتی پر مبنی اور آئین کے منافی ، صوبائی حکومت نے خود سکیورٹی پر کوئی رپورٹ نہیں بھیجی ،گورنر کی جانب سے من گھڑت رپورٹ کی بنیاد پر اقدام اٹھایا گیا،صدارتی پروکلمیشن غیر قانونی، غیر آئینی ،بغیر اختیار قرار دے کر کالعدم کیا جائے، عبوری ریلیف کے طور پر حتمی فیصلے تک صدارتی اعلان کے آپریشن کو معطل کیا جائے۔