نئے صوبوں کےساتھ چھوٹے ڈویژنز ،اضلاع بنانا بھی ضرورت ہے،سرفرازبگٹی

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے عوام کی دہلیز پر اداروں کی موجودگی یقینی بنانے کےلئے چھوٹے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں ،بلوچستان میں نئے صوبوں کےساتھ چھوٹے ڈویژنز ، اضلاع بنانا بھی ضرورت ہے۔

شمالی ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دےدی ، کوہ سلیمان ڈویژن کی منظور شدہ پوسٹوں پر افسر و عملہ جلد تعینات کر دیا جائے گا،انتظامی یونٹس چھوٹے ہوں تو سول حکومت ،محکموں تک عوام کو رسائی میں آسانی ہوگی،بلوچستان کے مخصوص حالات میں انتظامی ڈھانچے کوعوام کی ضروریات کے مطابق بناناہوگا۔