راولپنڈی: (بیورورپورٹ)مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونےوالے میجر حسنین شہزاد ہمایوں ،کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،نائب وزیراعظم، وزیر اطلاعات ،اعلیٰ سول و عسکری حکام ،اہل خانہ نے شرکت کی،مسلح افواج ،پوری قوم شہید افسروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ، شہید افسروں کی قربانی، جرات ،مادر وطن سے غیر متزلزل وابستگی قوم کےلئے باعث فخر ہے،دونوں شہید افسروں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کیا جائےگا۔
طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسروں کی نماز جنازہ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی بھی شرکت



















