راولپنڈی (مشرق نیوز) کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، حادثہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پیش آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تربیتی طیارے میں سوار دونوں پائلٹ انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور طالبعلم پائلٹ کیپٹن عبدالصمد نے جام شہادت نوش کیا۔
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید



















