اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاق نے اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دےدی،چیف کمشنر اسلام آباد ،حکومت پنجاب کی درخواست پر اسلام آباد ،پنجاب میں رینجرزکو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دی گئی۔
وزارت داخلہ اعلامیے کے مطابق رینجرز کی بھرپور تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات7 (b) اور10 جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت کی گئی،انتشاری ،مسلحجتھوں کے حملوں پر رینجرز اور پولیس اپنے دفاع کےلئے ہر مناسب ،ضروری جوابی ایکشن لے،کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل اقدامات کیے جائیں۔
اسلام آباد ،پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری



















