پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی ہے، رانا تنویر


شیخوپورہ: (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر نے کہا ہے پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا ملک کسی لانگ مارچ یا دھرنے کا متحمل نہیں، قومی ،عوامی مسائل سڑکوں کی بجائے پارلیمان میں زیر بحث آنے چاہئیں،دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ،خیبرپختونخوا حکومت لانگ مارچ کی بجائے دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے،وفاقی وزیر نے کہاسیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی بنیاد ہے، متحدہ اپوزیشن کے قیام سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لاہور میں سرکس کی سیاست کرنے آئے، اغوا کا ڈرامہ بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا جہاز سیاست نہیں سواری کےلئے ہے۔

رانا تنویر نے کہاسعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کےلئے پاکستان ساتھ کھڑا ، سیاسی و عسکری قیادت اپنا واضح پیغام دے چکی ، پاک فوج سعودی قیادت کے ایک اشارے کی منتظر ہے۔