واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکہ کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہامعاہدے کے تحت امریکہ گرین لینڈ کے دفاع ،سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کر سکے گا ،امریکی مخالف ممالک کو گرین لینڈ میں فوجی اڈے قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے سے روکا جائے گا، امریکہ گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بھی بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
ڈنمارک کے وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کے دفتر کے مطابق تینوں فریق آئندہ ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر معاہدے پر دستخط کریں گے،نفاذ سے قبل ضروری پارلیمانی کارروائی مکمل کرنا ہوگی،معاہدہ آرکٹک ،شمالی بحر اوقیانوس کے خطے میں مشترکہ سکیورٹی کو مضبوط کرےگا اور ڈنمارک و گرین لینڈ کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
امریکہ کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا،ڈونلڈ ٹرمپ



















