تہران:(مشرق نیوز)ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کسی بھی جارحیت پر نئی فوجی ٹیکنالوجی استعمال کرکے جواب دینگے۔
فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا امریکہ کےساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،اہم و فیصلہ کن مرحلے“ میں داخل ،فوج کو مزید ممکنہ حملوں کےلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی،ایران جنگ میں کامیاب رہا ،کامیابی کو مستحکم کرنا ضروری ہے،مخالف فریق کو شدید نقصان پہنچا ،ایرانی فوج کو آئندہ کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کےلئے تیار رہنا ہوگا،ایران کسی بھی بیرونی دباویا خطے میں طاقت کے استعمال کو قبول نہیں کرےگا۔
ترجمان مسلح افواج بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہاایرانی فوج ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط و بہتر دفاعی پوزیشن میں ہے،ایران نے غیر متناسب جنگی حکمت عملی ،مقامی سطح پر تیار کی جانے والی دفاعی ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دے کر اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ،دشمن کارروائی کی صورت میں کچھ ”سرپرائزز“ تیار ،جارحیت کا جواب نئی فوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے دیا جائےگا،آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے، امریکہ نے مداخلت کی تو منہ کی کھانی پڑے گی۔
جنرل شکارچی نے کہا امریکہ کے پاس مغربی ایشیا سے انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں، جتنی جلد خطے سے نکلے بہتر ہے ورنہ بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ادھر پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی،پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی سمندری ڈرون کی شناخت آر ای ایم یو ایس 600 کے نام سے ہوئی ،سمندر میں بارودی سرنگوں کی تلاش اور جاسوسی کےلئے استعمال کیا جاتا ہے،آبنائے ہرمز بدستور بند ،احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔
دشمن کیلئے سرپرائز تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دینگے،ایران



















