سوئی ناردرن گیس ہیلپ لائن پر شکایات میں مسلسل اضافہ

لاہور (نعیم جاوید) سوئی ناردرن گیس کی 1199 ہیلپ لائن پر لاہور سے موصول ہونے والی گیس سے متعلق شکایات میں مسلسل اضافہ، کم دباو¿، گیس کی بندش، لیکیج، میٹر اور بلنگ کے مسائل کے حوالے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شکایات درج کرا دیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور سے 1199 ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 12 ہزار 480 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 10 ہزار 965 شکایات مقررہ مدت کے اندر حل کر دی گئیں جبکہ 935 شکایات تاخیر سے نمٹائی گئیں اور 580 شکایات تاحال زیر التوا ہیں۔ سب سے زیادہ شکایات کم گیس پریشر، گیس کی عارضی بندش اور میٹر سے متعلق مسائل کے حوالے سے موصول ہوئیںذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ بعض علاقوں میں شکایات حل ہونے کے باوجود مسئلہ دوبارہ پیدا ہو رہا ہے۔ جوہر ٹاو¿ن، سمن آباد، ہربنس پورہ، والڈ سٹی، گلبرگ اور بعض ملحقہ آبادیوں میں کم پریشر اور فراہمی میں تعطل سے متعلق شکایات زیادہ رپورٹ ہوئیں، جبکہ بعض صنعتی علاقوں میں بھی گیس پریشر اور فراہمی سے متعلق شکایات سامنے آئیںکمپنی کے دستیاب نظام کے مطابق 1199 کال سینٹر چوبیس گھنٹے صارفین کی شکایات وصول کرتا ہے اور موصول ہونے والی شکایات متعلقہ دفاتر کو کارروائی کیلئے بھجوائی جاتی ہیں۔ سوئی ناردرن کے مطابق شکایات کا مکمل ریکارڈ صارفین کے نظام میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کیلئے شکایات مینجمنٹ ڈیش بورڈ بھی استعمال کیا جا رہا ہے سوئی ناردرن لاہور ریجن میں لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ کے الگ انتظامی شعبے قائم ہیں جبکہ ڈی ایچ اے، سمن آباد، والڈ سٹی، ہربنس پورہ اور جوہر ٹاو¿ن سمیت مختلف علاقوں کیلئے کسٹمر سروس مراکز اور شکایتی مراکز کام کر رہے ہیں۔ کمپنی کی سرکاری فہرست میں لاہور ریجن کے متعلقہ افسران اور شکایتی مراکز کی تفصیلات بھی درج ہیںذرائع کے مطابق زیر التوا شکایات میں بعض کیسز ایسے بھی شامل ہیں جن میں گیس لائنوں، کم پریشر یا تکنیکی خرابی کے باعث فوری مرمت کے بجائے فیلڈ ٹیموں کی کارروائی درکار ہوتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایت درج ہونے کے بعد بعض اوقات ٹیم موقع پر پہنچ جاتی ہے تاہم مستقل حل نہ ہونے کے باعث چند روز بعد دوبارہ شکایت کرنا پڑتی ہے سوئی ناردرن کے متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہے اور 1199 کے ذریعے موصول ہونے والی ہر شکایت کو متعلقہ شعبے کو بھجوایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ہنگامی نوعیت کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے شکایتی مراکز چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔