اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس میں کے پی حکومت کےخلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا آپ دہشتگردی کی سہولت کاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے،دہشتگردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگے کیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن ڈالتے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ کیوں نہیں کرتے۔
وزیر دفاع نے کہاڈی جی آئی ایس پی آر نے بالکل واضح پیغام دیا اب ایسا نہیں چلے گا،ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو چارج شیٹ سنائی: خواجہ آصف



















