کوہاٹ دھماکے میں بھی افغانستان ملوث ،کلیئر آپریشن،تمام دہشتگرد ہلاک،بلوچستان میں 11خارجی جہنم واصل


کوہاٹ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کوہاٹ دھماکے میں بھی افغانستان ملوث ،ایک اور زخمی چل بسا،شہادتیں23،کلیئر نس آپریشن مکمل،سکیورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

ایلیٹ فورس کے کمانڈوز، سی ٹی ڈی ٹیموں ،سکیورٹی فورسز نے عمارت کے اہم حصوں کو کلیئر کیا،آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید و دیگر حکام بھی آپریشن کے دوران موقع پر موجود رہے،کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام 8حملہ آور مارے گئے ،شہید ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 23تک جاپہنچی۔

دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے جاملے،مرنے والے خودکش بمبار کی شناخت مطیع کے نام سے ہوئی ،افغان شہری نکلا،سکیورٹی حکام کے مطابق افغان شہری کی کارروائی میں شمولیت واضح ثبوت کابل کی سرزمین پاکستان کےخلاف دہشتگردی کےلئے استعمال ہو رہی ہے،فورسز نے حال ہی میں سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا۔

دوسری جانب آپریشن ردالفتنہ 3،سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے پنجگور اور چاغی میں موثر کارروائیاں کیں ،گوارگو ،5 ،امین آباد اور سیاہ چنگ میں 6 دہشتگرد مارے گئے،قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔