اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی ڈرون ساز کمپنی پاورس کے پاک فوج کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط،ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلکووچ نے سکیورٹی وجوہات کے باعث تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہامعاہدہ بغیر پائلٹ فضائی نظام پرہے۔
پاورس کے بانی و چیف ایگزیکٹو اینڈریو فاکس نے کہا پاکستان کا نجی دفاعی شعبہ ابھر رہا لیکن ابھی تک پختہ نہیں ہوا ،امریکی کمپنیوں کےلئے مارکیٹ میں تیزی سے آگے بڑھنے کی گنجائش موجود ہے،ہدف امریکہ کی بہترین ٹیکنالوجی کو پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنا ہوگا،پاورس پاکستان میں ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
امریکی ڈرون کمپنی کے پاک فوج کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط


















