لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار، ٹورنامنٹ کو غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا موجودہ پاک بھارت دوطرفہ حساس صورتحال اور سکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر کرائے جائیں،فیصلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ،آفیشلز کےلئے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنانے کےلئے کیا گیا ۔
محی الدین احمد وانی نے کہا پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کےلئے مکمل طور پر پرعزم،امید ہے ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی مکمل اور بلا تعطل شرکت یقینی بنانے کےلئے غیر جانب دار مقام کی تجویز پر مثبت فیصلہ کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

















